تھیٹر کیساتھ ٹی وی اور فلم میں اصلاحات ضروری ہیں : صبا پرویز

0 24

لاہور : سینئر اداکارہ صبا پرویز نے کہا ہے کہ مجھے سنجیدہ اور مزاحیہ کردار ادا کرنے میں مہارت حاصل ہےمگر مزاحیہ اداکاری مشکل کام ہے۔

سینئر اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم اور ٹی وی پر کام کرنے کے ساتھ سٹیج کی دنیا میں بھی اداکاری کر چکی ہوں مگر بدقسمتی سے آج کا تھیٹر اس طرح کا نہیں جو ہمارے دور میں ہوا کرتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آج نہ صرف تھیٹر بلکہ ٹی وی ڈرامہ اور فلم میں بھی مزید اصلاحات کی ضرورت ہے۔ شوبز کی دنیا میں دو دہائیوں سے زائد کا عرصہ گزارنے کے باوجود آج بھی کیمرے کے سامنے اس طرح آتی ہوں جیسے آج میرا پہلا دن ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.