مصنوعی مہنگائی کرنے والے چند ٹکوں کی خاطر اپنی آخرت تباہ کر رہے ہیں

0 135

کوئٹہ (امروز نیوز)امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں کم تولنے اورزیادہ کمانے کی خاطر مصنوعی مہنگائی کرنے والے چند ٹکوں کی خاطر اپنی آخرت تباہ کر رہے ہیںرمضان المبارک میں سفید کم ،غرباءومساکین اور کم آمدنی والوں کا خاص خیال رکھا جائے صرف اپنی دسترخوان سجانے والے ناکام ہوں گے ۔روزہ رکھ کر کسی پر احسان نہیں کیا جارہا ہے بلکہ اپنی آخرت کو کامیاب اور اپنی تزکیہ کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نوماہ میں ڈالر 150تک پہنچانے والا عوام کا خیر خواہ نہیں ہوسکتا ملک وقوم کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے ہاتھوں گروی رکھ دیا گیا ہے مہنگائی کا طوفان پید اکرکے بین الاقوامی مالیاتی سودی اداروں کے حکم پر عمل کرکے قوم کو زندہ درگور کیاجارہا ہے جو لمحہ فکریہ ہے تبدیلی سرکار نے 9 ماہ کے اندر ہی مہنگائی کے سونامی سے لوگوںکی چیخیں نکلوا دی ہیں ، ملکی معیشت بدترین حالات سے دوچار ہو چکی ہے اور ڈالر 150روپے ملک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔اانہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں اربوں روپے کے ریلیف پیکیج کے باوجود یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا کی قیمت میں اضافہ غربیوں سے روٹی چھینے کے مترادف ہے ۔بلوچستان سے پھر سوتیلی ماہ کا سلوک کرکے یوٹیلٹی اسٹور پر سامان مہیا نہیں کیا گیا ہے صوبہ بھر میں کہیں پر بھی یوٹیلٹی اسٹور میں پورا سامان دستیاب نہیں موجودہ حکومت قرضے،صرف غلط بیانی وجھوٹ کے سہارے حکومت چلارہے ہیں نااہل حکومت نے غریب عوام کو لوٹنے کھسوٹنے کا سب سے آسان طریقہ آئے دن پیٹرولیم مصنوعات، بجلی اور گیس کے نرخوں میں بے تحاشا اضافہ کر کے اور ٹیکس بڑھا کر مہنگائی کا شیطانی چکر مسلسل گردش میں رکھا ہوا ہے جس کے اثرات براہ راست ضروریات زندگی کی اشیاءکی قیمتوں پر پڑ رہے ہیں اور مہنگائی آسمان پر پہنچ چکی ہے۔ آئی ایم ایف کا معاہدہ پارلیمنٹ او رقوم کے سامنے نہ لانا حکومتی ہٹ دھرمی کا ثبوت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.