میر عبدا لمجید بزنجوکی بلوچستان کے عوام کے لئے قابل قدر خدمات تھی

0 124

کوئٹہ (امروز نیوز ) سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری نے اپنے تعزیتی بیان میں سابق صوبائی وزیر میر عبدالمجید بزنجو کے وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میر عبدالمجید بزنجو ہمارے دیر ینہ سیا سی ساتھ تھے جنہوں نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہیںانہو ں نے کہا کہ سابق صوبائی وزیر میر عبدالمجید بزنجو نے آواران سمیت بالخصوص بلوچستان کے عوام کے لئے ان کے گراں قدر خدمات ہیںانہوں نے کہا کہ بلوچستان ایک صرف سیا سی لیڈر ہی نہیں بلکہ ایک عظیم شخصیت سے محروم ہوگیا میرعبدالمجید بزنجو ایک عوام دوست اور سلجھے ہوئے سیا سی رہنما تھے اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری نے سابق صوبائی وزیر میر عبدالمجید بزنجو (مرحوم) کے وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار افسوس اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.