بلوچستان حکومت کی زکوۃ فنڈ آڈٹ رپورٹ میں اربوں کی خرد برد کا انکشاف

0 136

کوئٹہ (امروز نیوز)

کورونا وائرس از خود نوٹس کیس میں بلوچستان حکومت نے پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی، بلوچستان حکومت کی رپورٹ میں زکوٰۃ فنڈ آڈٹ میں اربوں روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2015 سے 2018 کے زکوٰۃ فنڈ آڈٹ رپورٹ کے مطابق 1.002 ارب روپے خرچ ہی نہیں کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق کنٹونمنٹ اسپتالوں کو 2 ملین روپے غیر منصفانہ طریقے سے دیئے گئے، جبکہ مستحق مریضوں کے علاج کیلئے خرچ کیے گئے 51 ملین روپے کا کوئی ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق مریضوں کو فراہم کی گئی 5 ملین کی ادویات کا کوئی ریکارڈ نہیں ملا، ضلعی زکوٰۃ کمیٹیوں نے4.731 ملین روپے کا ری فنڈ ریکارڈ پیش نہیں کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.