اخبارات کے اشتہارات کی BPPRA پر منتقلی کے حوالے سے سازش نہ قابل قبول ہے،ایڈوکیٹ راحب خان بلیدی

0 42

بلوچستان کے مقامی اخبارات کے اشتہارات کو BPPRA پر منتقل کرنے سے سینکڑوں لوگ بے روز گار ہوں گے،وائس چیئرمین بلوچستان بار کونسل
بلوچستان میں پہلے سے بیروزگاری عروج پر ہے حکومت کے اس طرح کے اقدامات سے بلوچستان میں بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوگا جس سے نوجوانوں میں مزید مایوسی پہلے گی،جاری کردہ بیان
کوئٹہ بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں حکومت کی جانب سے پرنٹ میڈیا مقامی اخبارات کے اشتہارات BPPRA پر منتقلی کی کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اخبارات کے اشتہارات کی BPPRA پر منتقل کرنے کے حوالے سے سازش نہ قابل قبول ہے بلوچستان کے مقامی اخبارات کے اشتہارات کو BPPRA پر منتقل کرنے سے سینکڑوں لوگ بے روز گار ہوں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پہلے سے بیروزگاری عروج پر ہے حکومت کے اس طرح کے اقدامات سے بلوچستان میں بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوگا حکومت عوامی مسائل کے حل میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے بیان میں کہا کہ اخبارات کے اشتہارات کو بی پی پی آر اے پر منتقل کرکے حکومت نہ صرف مزدور ورکرز کا استحصال کرنے جارہا ہے بلکہ بلوچستان کے عوام کے شعوری آواز کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے جو کہ کسی صورت نہیں ہونے دیا جائیگا بیان میں کہا کہ بلوچستان کے عوام کی بنیادی مسائل کی مقامی اخبارات کے ذریعے نشان دہی کی جاتی ہے بلوچستان کے دور دراز کے عوام اپنے مسائل کو مقامی اخبارات کے ذریعے اجاگر کرتے ہیں بیان میں مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر ایکشن کمیٹی اخباری صنعت کے مسائل کو حل کرے۰

Leave A Reply

Your email address will not be published.