ندا یاسر کو اب سب پتہ چل گیا

0 228

امریکہ میں چھٹیوں کے دوران ندا نے فارمولا ون گاڑی کے قریب لی گئی تصویرکو اپنی انسٹااسٹوری بنایا

مارننگ شو کے دوران پوچھے گئے غلط سوال پرشو کی میزبان ندا یاسر کو بے حد تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور انکی میمز بھی بنائیں گئیں

ندا نے مہمانوں سے سوال پوچھا کہ فارمولا ون میں کتنی سیٹیں ہوتیں ہیں اور کیسے اس کا فارمولا تیار کیا ؟

کلپ وائرل ہوئی ، میزبان پر تنقید کی گئی تو اس پر ندا نے اپنے ہی پروگرام میں معافی بھی مانگی

ندا یاسر اپنی فیملی کے ہمراہ آج کل امریکہ کی سیر کر رہی ہیں ۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ مل کر ایک یو ٹیوب چینل کا آغاز بھی کردیا ہے ۔

امریکہ کی ریاست انڈیانا میں انہوں نے اسپورٹس کارز کے شوروم میں جب فورمولا ون دیکھی تو اس گاڑی کے قریب ہی شوبز کی اس جوڑی نے تصویر کھنچوائی اور ندا نے تو ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا کہ پتہ ہے مجھے اب سب پتہ ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.