الیکشن کمیشن پر حملے کی وجہ دھاندلی نہیں فارن فنڈنگ کے فیصلے کا خوف ہے: مریم

0 107

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو اپنی ہی 20 سیٹوں میں سے 5 ہار جانے پر زیادہ زعم میں آنے کی ضرورت نہیں۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان پر آپ کے حملے کی وجہ دھاندلی (جو ہوئی ہی نہیں) نہیں بلکہ فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کا خوف ہے۔

مریم نے مزید کہا کہ آپ کو معلوم ہے کہ اس میں آپ کے خلاف ناقابلِ تردید شواہد سامنے آ چکے ہیں جن کا منظرِ عام پر لایا جانا ناگزیر ہے۔

مریم نواز نے الیکشن کمیشن سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اس کیس کا فیصلہ جلد سنائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی الیکشن ہوئے جن میں سے 15 پر تحریک انصاف، 4 پر ن لیگ اور ایک نشست پر آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی۔

یہ 20 نشستیں پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے منحرف ارکان کے ڈی سیٹ ہونے پر خالی ہوئی تھیں۔

ان 15 نشستوں کے حصول کے بعد 22 جولائی کو وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعت ق لیگ کو ن لیگی اتحاد پر برتری حاصل ہوگئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.