حدیقہ کیانی کے’بوہے باریاں‘ کے سرحد پار بھی چرچے

0 75

بیجینگ: یومِ آزادی پر پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی کا مشہور گانا ’بوہے باریاں‘ گنگنانے والی چینی ٹیچر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مذکورہ ویڈیو پاکستان کے سفیر معین الحق نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی ہے جس میں چین کے دارالحکومت بیجنگ میں واقع پاکستان ایمبیسی کالج کی ایک میوزک ٹیچر  ’بوہے باریاں‘ گنگناتی نظر آرہی ہیں۔

یاد رہے کہ چین میں موجود پاکستانی سفارت خانےکی جانب سے پاکستان کی 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان فوڈ اینڈ کلچرل فیسٹیول کی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھاجس میں چینی ٹیچر مس وکی نے شاندار پرفارمنس دی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.