دکی، کوئلہ کان میں دو مختلف واقعات میں کانکن جاں بحق، ایک زخمی
دکی کے مقامی کوئلہ کان میں دو مختلف حادثات میں ایک کانکن جانبحق ایک زخمی ہوگیا تفصیلات کے مطابق پہلے واقعے میں کوئلہ کے اندر ٹرالی کی زد میں آنے سے ایک کانکن جانبحق ہوگیا جسکی شناخت سفر محمد ولد غلام نبی قوم نورزئی ساکن قلعہ سیف اللہ کے نام سے ہوگئی دوسرے حادثے ہیں کوئلہ کان کے اندر مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن نعیم خان ولد فداخان قوم بادیزئی سکنہ قلعہ سیف اللہ زخمی ہوگیا۔زخمی کانکن کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔