اسسٹنٹ کمشنر مچھ منیر احمد سومرو نے میٹرک کی جاری سالانہ امتحانات کے موقع پر امتحانی مراکز کا دورہ

0 122

کوئٹہ (امروز نیوز)
وہ گورنمنٹ ہائی اسکول بوائز اور گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول امتحانی مراکز گئے انھوں نے امتحانی مراکز پر امتحانی ہال کا معائنہ کیا اور طلبہ کو پرچہ جات حل کر تے دیکھا۔
امتحان میں شریک امیدواروں کی رولنمبر سلیپں چیک کیں۔ انہوں نے مراکز میں سیکورٹی، امیدواروں کے پینے کیلئے پانی کی فراہمی اورکمروں میں روشنی کا تفصیلاً جائزہ لیا۔
انھوں نے نگراں افسران کو ہدایت کی کہ امتحانی ماحول پرسکون رہے اور امتحانات قواعدکے امتحانی تقاضوں کے مطابق منعقد ہوں نقل کی روک تھام کے اقدامات کو یقینی بنائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.