پارٹی کے  مرکزی رہنماوں پر آٹھ ماہ قبل پوشیدہ آیف آئی آر چاک کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، بی این پی بارکھان

0 417

بارکھان۔ (امروز ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی بارکھان زون کے صدر صدیق کھیتران، ضلعی جنرل سیکریٹری میر شاہنواز کھیتران، ضلعی سیئنر نائب صدر حاجی غلام رسول خاجانی و دیگر ضلعی کابینہ کے اراکین اور ضلعی سیئنر رہنماؤں ایڈووکیٹ حنیف کھیتران، وڈیرہ عبدالغفار کھیتران، شہداد بہدانی و قبال شاہ، ڈاکٹر ہاشم خان اور کامریڈ میر خان کھیتران نے اپنے مشترکہ سوشل میڈیا، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا اعلامیہ میں کہا ھے کہ پارٹی کے مرکزی رہنماؤں موسی بلوچ، غلام نبی مری

، نواب زادہ حاجی لشکری رئیسانی، بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات بالاچ قادر، مسنگ پرسن کے چئیرمین نصر اللہ بلوچ ،ضلعی وائس چیئرمین ماما قدیر احمد بلوچ و دیگر افراد پر جام حکومت نے آٹھ ماہ قبل مسنگ پرسن کے بازیابی کیلئے ایک پرامن ریلی میں شرکت کرنے پر ایف آئی آر چاک کی گئی تھی۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماؤں پر ناجائز و پوشیدہ ایف آئی آر درج کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔صوبائی حکومت سے پرزو طور پر کہتے ہیں ۔ کہ جام حکومت کے ظلم، ستم و بربریت کے تسلسل و مسلسل تواتر کو تقویت دینے کی کوشش جاری نہ رکھیں۔

ایسے مذموم منفی عزائم ،  کالا قانون سے پارٹی کے جمہوری جدوجہد کی توانا و بلند بالا آواز کو دبایا نہیں جاسکتا ہے۔بلکہ بلوچستان نیشنل پارٹی حسب روایت مسنگ پرسن کی بازیابی کیلئے  پارلیمنٹ سے لیکر باقی دیگر جمہوری انداز میں احتجاج و ریلیاں نکالنے کی  جدوجہد جاری رکھے گی ۔اگر کہ تین سال قبل بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سردار اختر جان مینگل کے ساتھ چھ نکات کے معاہدے پر مرکزی حکومت ایمانداری، نیک نیتی کے ساتھ عملدرآمد کرانے کی کوشش کرتی تو آج بلوچستان میں پرتشدد واقعات، مسنگ پرسن افراد کا انسانی توحقیر کا معاملہ مذید پیچیدہ، گھمبیر نا سوز نہ  ھوتا اور انسانی حقوق کی پامالی و خلاف ورزیاں نہ بڑھتیں ۔اب بھی وفاقی حکومت حوش کے ناخن لیں اور مسنگ پرسن افراد کی فوری بازیابی کو یقینی بنائیں۔گوادر

،ریکو ڈیک، سیندگ و ساحل وسائل پر پر لوٹ گھسوٹ کو فروغیت دینے کے بجائے معاملات کو جمہوری انداز میں حل کرنے کی کوشش شروع کریں۔بلوچستان میں پر تشدد  کارروائیوں کو روکے۔نہتے و پرامن شہریوں و لوگوں پر ناروا ظلم و ستم بند کریں اور پرامن ماحول  بنائیں ۔ جمہوری جدوجہد کرنے والی قوتوں کے ساتھ مل بیٹھ کر دیرینہ جملہ سیاسی مسائل کو حل کرنے میں پہل کاری کریں ۔آخر میں دوبارہ پرزو مطالبہ کرتے ہیں بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماؤں پر فیک و جعلی ایف آئی آر کو واپس لیں ۔سیاسی ماحول کو پیچیدگی کی  طرف مائل نہ کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.