نیب نے نہتی عورت کو ہراساں کرنے کیلئے بلایا ہے، مریم اور نگزیب

نیب نے نہتی عورت کو ہراساں کرنے کیلئے بلایا ہے، مریم اور نگزیب

ملک پر سلیکٹڈ ٹولا مسلط ہے، اس ٹولے نے پاکستانی عوام کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے، ترجمان ن لیگ
اسلام آباد (امروز ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن )کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نیب نے نہتی عورت کی زبان بندی اور اسے ہراساں کرنے کےلئے بلایا ہے

۔نیب کی جانب سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو بھیجے گئے نوٹس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ نیب کا کال اپ نوٹس نہیں بلکہ عمران خان کا کال اپ نوٹس ہے۔انہوںنے کہاکہ جو سوالات مریم نواز کو نوٹس میں بھیجے گئے ہیں

ان کا جواب مریم نواز دے چکی ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ نہتی عورت کی زبان بندی اور ہراساں کرنے کے لیے بلایا گیا ہے، ملک پر سلیکٹڈ ٹولا مسلط ہے، اس ٹولے نے پاکستانی عوام کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں