بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی تصویر وائرل

0 156

وائرل تصویر بالی وڈ کی نئی آنے والی فلم ڈنکی کے سیٹ سے لی گئی ہے

شاہ رخ خان کے فینز کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ ان کے پسندیدہ ترین ایکٹر لگاتار تین فلموں شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ پی کے ، منا بھائی ایم بی بی ایس اور سنجو جیسی بڑی فلمیں بنانے والے فلم میکر راج کمار حیرانی کی نئی آنے والی فلم ‘ڈنکی’ میں شاہ رخ خان مرکزی کردار ادا کر رہےہیں ۔

اسی فلم کے سیٹ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں شاہ رخ خان کو دیکھا جا سکتا ہے

فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ تاپسی پنو اسکرین شیئر کریں گی ۔

2018میں ایس آر کے کی آخری فلم زیرو ریلیز ہوئی ۔ پانچ برس کے طویل انتظار کے بعد 2023 میں وہ سلور اسکرین پر دوبارہ نظر آئیں گے ۔ شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی اگلے سال کرسمس کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے ۔

اگلے ہی برس25 جنوری کو شاہ رخ خان کی ایک اور فلم ‘پٹھان’ بھی نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ اس فلم میں دیپکا اور جان ابراہم بھی مرکزی کردار ادا کریں گے ۔ فلم پٹھان یش چوپڑا کے بینر تلے بنائی جا رہی ہے

ان دونوں فلموں کے علاوہ بالی وڈ کنگ ایک اور فلم ‘جوان’ کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں ، اس فلم میں شاہ رخ خان ساوتھ ایڈین ٹاپ ایکٹریس نیانتھرا کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گے

یہ فلم بھی اگلے ہی برس دو جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.