بابرہ شریف کے گھرچوری کی کوشش ناکام
پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ بابرہ شریف کے گھرچوری کی کوشش کامیاب نہ ہوسکی۔
سوشل میڈیا پربابرہ شریف کے گھرچوری کی نیت سے آنے والے ایک گروہ کی ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔
پولیس کے مطابق یہ ویڈیو گھرمیں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ہے، چورگھرمیں گھسنے کے بعد کیمروں کی موجودگی کا علم ہونے پر واردات کیے بغیر واپس چلے گئے۔
اس حوالے سے بابرہ شریف کا کہنا ہے کہ ماسک پہنے ہوئے چارنامعلوم مسلح افراد ایک لڑکی کے ہمراہ گھرمیں داخل ہوئے تھے لیکن اندر لگے سی سی ٹی وی کیمرے دیکھ کرفرارہوگئے۔
اداکارہ نے مسلح افراد کے گھرمیں گھسنے پرلاہور کے ڈیفنس تھانے میں اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی ہے۔