گال ٹیسٹ، چوتھے روز چائے کے وقفے پرپاکستان کی پوزیشن مستحکم

0 141

گال ٹیسٹ میں سری لنکا کی جانب سے دئیے گئے 342 رنز کے ہدف کے تعاقب میں چائے کے وقفے تک پاکستان نے 147 رنز اسکور کئے اور اس کے 2 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

چوتھے روز کھانے کے وقفے کے بعد پاکستان نے جب 342 رنز کے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو امام الحق 35 رنز بناکر رمیش مینڈس کی گیند پر اسٹمپ آؤٹ ہوگئے۔ سابق کپتان اظہر علی دوبارہ کوئی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور6 رنز پر جیاسوریا کی گیند پر سلپ میں کیچ دے بیٹھے۔

چائےکےوقفےپرپاکستان نے 147 رنز اسکور کرلئے تھے۔عبداللہ شفیق 77 رنز اور کپتان بابراعظم 26 رنز بناکر کریز پر تھے۔

چوتھے روز جب کھیل شروع ہوا تو صبح کے سیشن میں پاکستانی بالرز نے سری لنکا کی باقی دونوں وکٹیں 4 اوورز میں ہی حاصل کرلیں۔

گال ٹیسٹ میں میچ کے چوتھے روز میزبان ٹیم 337 رنز پرآل آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے لیفٹ آرم اسپنر محمد نواز نے 5 وکٹ حاصل کئے۔انھوں نے اپنے ٹیسٹ کیرئیرمیں پہلی بار ایک اننگ میں 5 وکٹ حاصل کئے۔یاسر شاہ کے حصے میں 3 وکٹیں آئیں۔ حسن علی اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.