ترجمان دفترخارجہ کی امریکی سائفر چھپانے کی سختی سے تردید

0 289

ترجمان دفترخارجہ نے دھمکی آمیز امریکی مراسلہ وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے چھپانے کا دعوٰی بے بنیاد قرار دے دیا۔

ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخاراحمد کا کہنا ہے کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ ایسا ہو۔ دفترخارجہ پیشہ وارانہ طریقے سےکام کرتاہے، اُس کےکام پر شکوک وشبہات نقصان دہ ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گِل نے آج میڈیا سے گفتگو میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ سائفر اس وقت کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ دونوں سےچھپایا گیا تھا۔

رہنما تحریک انصاف شہباز گِل کا کہنا تھا کہ سازش کا آغاز یہاں سے ہوا جب شاہ محمود قریشی اور وزیر اعظم عمران خان سے سائفر چھپایا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.