ہمایوں سعید کے ساتھ کام کر کے خود کو خوش قسمت محسوس کررہی ہوں، برطانوی اداکارہ

0 95

آنجہانی برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ پاکستانی فنکار ہمایوں سعید کی صلاحیتوں کی معترف ہوگئیں۔

الزبتھ دیبیکی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ہمایوں سعید کے ساتھ دی کراؤن فلم کا تجربہ بتایا اور کہا کہ ’وہ بہت زبردست اور اچھے اداکار ہونے کے ساتھ خوبصورت شخصیت کے مالک بھی ہیں‘۔

برطانوی اداکارہ نے مزید کہا کہ ’میں ہمایوں سعید کے ساتھ فلم کر کے خود کو خوش قسمت محسوس کررہی ہوں کیونکہ انہوں نے اپنا کام بھرپور انداز سے کیا‘۔

الزبتھ کا کہنا تھا کہ ’آپ کو انداز نہیں ہے کہ ہمایوں سعید جیسے باصلاحیت اداکار کے ساتھ کام کر کے میرے اندر کتنا نکھار اور احساس پیدا ہوا، جب آپ فلم دیکھیں گے تو اس کا بخوبی اندازہ ہوجائے گا‘۔

انہوں نے ہمایوں سعید کے کردار کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پر بس اتنا بتایا کہ وہ ڈاکٹر حسنات کا کردار ادا کررہے ہیں اور میں اس سے زیادہ کچھ نہیں بتا سکتی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.