پورالی بیسن پروجیکٹ بہت بڑا منصوبہ ہے، محمد خان لہڑی

0 121

بیلہ(امروز ویب ڈیسک)آبپاشی کے نظام میں بہتری کیلئے موثر حکمت عملی اور منصوبہ بندی کے تحت منصوبوں پر عملدرآمد کیا جارہا ہے حکومت صوبے کے نظام آبپاشی میں بہتری لانے کیلئے ترجیح بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے پورالی بیسن پروجیکٹ سے علاقے کے زمینداروں کو فوائد حاصل ہونگے اس پروجیکٹ سے بیلا میں سبز انقلاب آئے گا زمیندار خوشحال ہونگے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر آبپاشی محمد خان لہڑی نے اتوار کے روز بیلا میں آن لائن اور عوامی پریس کلب بیلا کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں آبپاشی کے نظام میں بہتری لاکر نظام آبپاشی کو کارآمد بنانے کیلئے کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ پورالی بیسن پروجیکٹ بہت بڑا منصوبہ ہے جس کا کام جاری ہے اور اس پر بائیس ارب کی لاگت ہے جس میں ناڑی سبی بھی شامل ہے قبل ازیں پورالی بیسن پروجیکٹ کے پروگرام ڈائریکٹر برکت اللہ کاکڑ نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی سیکرٹری آبپاشی عبدالفتح بھنگر ایکسین نثار بلوچ عبدالجبار (انوائرمنٹ)انچارج زاہد حسین دشتی و دیگر بھی موجود تھے صوبائی وزیر آبپاشی نے پروجیکٹ کے جاری کام اور مختلف شعبوں کا جائزہ لیا

اس موقع پر مقامی زمینداروں محمد حسن غلام حیدر محمد خان ساکنان شلی بھینٹ نے انہیں اپنے خدشات اور تحفظات سے بھی آگاہ کیا قبل ازیں صوبائی وزیر نے وندر ڈیم کا بھی دورہ کیا اور بیلا میں گوٹھ ویلپٹ گنڈاچہ میں جاری پورالی بیسن پروجیکٹ کے کام کا بھی جائزہ لیا مقامی زمینداروں اور معززین سے ملاقات بھی کی اور ان مسائل سنے اور ان کے حل کا یقین دلایا بعد ازاں وہ کوئٹہ روانہ ہو گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.