حکومت عوام دشمن واقعات میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کرے، پشتونخوامیپ
کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک )پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پرےس رےلےز مےں قندہاری بازار مےں بم دھماکے کے دہشتگردانہ حملے کی شدےد مذمت کرتے ہوئے اس مےں شہےد ہونےوالے کےلئے دعائے مغفرت اور زخمےوں کی جلد صحتےابی کےلئے دعا کرتے ہوئے کہا گےا ہے کہ کوئٹہ شہر کے مرکزی علاقے مےں بم دھماکے کا المناک واقعہ قابل تشوےش اور قابل گرفت ہے اور اس انسانےت دشمن اقدام کا مقصد شعوری اور منصوبہ بندسازش کے تحت کوئٹہ کے پرامن ماحول کو خراب کرکے عوام پر خوف وہراس مسلط کرنا ہے
اور بدامنی ولاقانونےت کے ذرےعے پر عوام پر وحشت وبربرےت مسلط کرکے انارکی کے اےسے ماحول کو پروان چڑھانا ہے جس مےں عوام پرامن زندگی گزارنے ،روزگار کرنے اور اپنے قومی وانسانی حقوق کے حصول کی جدوجہد سے دستبردار ہوکر صرف امن کے نام پر زندگی کی بھےک مانگنے پر مجبور کےا جاسکے۔ بےان مےں کہا گےا ہے کہ تمام عوام کی بلا تمےز سرومال اور عزت وناموس کی تحفظ حکومت اور قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی اولےن ذمہ داری ہے لےکن کوئٹہ شہر مےں تسلسل کے ساتھ وقفے وقفے کے بعد اےسے عوام دشمن واقعات کا رونماءہونا اور اےسے کسی بھی واقعہ مےں ملوث ملزموں کی عدم گرفتاری قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی کارکردگی پر سوالےہ نشان ہے
اور دہشگردی پر مبنی اےسے واقعات کے خلاف اقدامات کرنے مےں حکومت اور قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی عدم دلچسپی اورکاہلی ثابت کرتی ہے کہ حکومت اور قانون نافذ کرنےوالے ادارے امن وامان قائم رکھنے اور عوام کے سرومال کے تحفظ مےں ناکام ہوچکے ہےں ۔ بےان مےں کہا گےا ہے کہ حکومت اورمتعلقہ حکام کی ذمہ داری ہے کہ ان عوام دشمن واقعات مےں ملوث عناصر کےخلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے اُن کی گرفتاری کو ہر حالت مےں ممکن بناتے ہوئے انہےں قرار واقعی سزا دی جائے اور آئندہ کےلئے اےسے واقعات کی روک تھام کےلئے مربوط حکمت عملی اپنا کر اُس مےں تسلسل کے ساتھ اقدامات جاری رکھےںاور اب بھی اےسے عوام دشمن واقعات مےں ملوث ملزموں کی عدم گرفتاری کی صورت مےں حکومت اور قانون نافذ کرنےوالے ادارے ذمہ داری ہونگے۔