قلات میں کینسر نے ایک اور قیمتی جان لے لی
قلات(امروز نیوز)
صوبہ بلوچستان کے علاقے قلات میں کینسر نے ایک اور قیمتی جان لے لی،سینکڑوں قیمتی جانیں کینسر ہسپتال اور حکومتی امداد نہ ملنے کی وجہ سے ہم سے جدا ہونے کا سلسلہ جاری ہے،تفصیلات کے مطابق قلات کے علاقے گزگ سے تعلق رکھنے والے جمعیت علما اسلام کے رہنما و گاڑی ڈرائیور استاد عبدالسلام لہڑی جو کہ پچھلے ڈیڑھ سال سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے۔ڈیڑھ سال تک کینسر کے مرض سے لڑتے لڑتے گزشتہ روز اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔استاد عبدلسلام لہڑی اپنی پوری زندگی جمعیت علمااسلام کے ساتھ رہے جبکہ وہ جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کے ساتھ بطور ڈرائیور بھی رہا مگر بد قسمتی سے اس بیچارے کو نہ سرکاری ملازمت تک نل ملا اور نہ ہی جمعیت کی طرف سے اس بے سہارے شخص کو کوئی اور مراعت ملا اور نہ ہی کوئی اچھے ہسپتال میں اس کا علاج کروایا۔اپنی مدد آپ کے تحت استاد عبدالسلام مرحوم نے خود علاج کیا کسی بھی سیاسی یا سماجی شخص نے اس کے فیملی کے ساتھ یا کوئی تعاون نہیں کیا اور بیچارہ تڑپ تڑپ کر اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔ دوسری جانب بلوچستان میں سینکڑوں قیمتی جانیں کینسر جیسے موذی مرض سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اور کئی مریض اس جان لیوا مرض میں مبتلا ہے مگر سونے اور چاندی اگلنے والے صوبے بلوچستان اب تک کینسر ہسپتال تک نہیں۔مرحوم کے انتقال پر خان میر احمد یار خان پریس کلب قلات کے صحافیوں نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔_