مادری زبان کسی بھی قوم کی تعلیمی ترقی کا سب سے موثر وسیلہ ہے ،نصراللہ زیرے
جن قوموں نے اپنی مادری زبانوں کا ذرےعہ تعلےم بناےا ہے انہوں نے تےز رفتار ترقی کے منازل طے کےئے ہےں،رکن صوبائی اسمبلی
کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک) مادری زبان کسی بھی قوم کی تعلےمی ترقی کا سب سے موثر وسےلہ ہے جن قوموں نے اپنی مادری زبانوں کا ذرےعہ تعلےم بناےا ہے انہوں نے تےز رفتار ترقی کے منازل طے کےئے ہےں لےکن ہمارے ملک مےں قوموں کی مادری زبانوں کو آج تک ذرےعہ تعلےم بنانے کا حق حاصل نہےں ہوا ہے ۔ پشتوہماری مادری زبان ہے اور اس کی ترقی وتروےج ہم سب پر لازم ہے ۔
ان خےالات کا اظہار پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سےکرٹری ورکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زےرے ،ضلع کوئٹہ کے معاونےن فاروق وطن شاد، ندا سنگر اور دےگر رہنماﺅں نے 21فروری مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر پارٹی ضلع کوئٹہ کے زےر اہتمام مےٹروپولےٹن کارپورےشن کوئٹہ کے سبزہ زار پر منعقد ہونےوالے مرکزی تقرےب کی تےاری کے سلسلے مےں تختانی بائی پاس کے بالاحصار ےونٹ کے اجلاس ، گےس روڈ جاوےد بنگلزئی کی رہائش گاہ پر اولسی جرگے ، کچلاغ پارٹی کے علاقائی ےونٹوں کے مشترکہ اجلاس اور پشتون آباد علاقائی کمےٹی اور مختلف ابتدائی ےونٹوں کے اجلاسوں ، افغان مےنہ علاقائی ےونٹ کے اجلاس سے الگ الگ خطاب کرتے ہوئے کےا۔
جس سے حمد اللہ بڑےچ، حاجی فےض اللہ ، جاوےد بنگلزئی ، علاقائی سےکرٹری نصےر کاکڑ ، علاقائی سےکرٹری ڈاکٹر حبےب اللہ ، ڈاکٹر صلاح الدےن ،علاقائی سےکرٹری جانان اچکزئی ،سابق کونسلر رحمت اللہ اچکزئی ودےگر مقررےن نے بھی خطاب کےا۔ مقررےن نے کہا کہ دنیا کے تمام ماہر تعلیم اور ماہرلسانیات اس بات پر متفق ہیں کہ بچوں کو انکی اپنی مادری زبانوں میں تعلیم دینا نہ صرف یہ کہ بچوں کو سیکھنے میں آسانی ہوتی ہے بلکہ انکی فطری ذہانت کی بڑھوتری میں اہم کردار ادا کرتی ہے
لہٰذاہماری کوشش ہے کہ مختلف سطح پر مادری زبانوں میں تعلیمی نصاب تشکیل دے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں جتنی محبت اپنی مادری زبان پشتو سے ہے اتنی ہی قدر اور احترام دوسرے قوموں اور انکے زبانوں کیلئے ہیں اسی لئے ہماری جدوجہد روزاول سے ہی تمام قوموں کے برابری اور قومی زبانوں کی ترویج رہی ہے اور ےہی ہماری سےاسی موقف اور جدوجہد رہی ہے
کہ پشتو،بلوچی،سرائیکی ،پنجاپی،سندھی اور دیگر تمام مادری زبانوں کو قومی سطح پر تسلیم کرکے انہےں سرکاری ،تعلےمی ، دفتری اورعدالتی زبان کا درجہ دےا جائے ۔ انہو ںنے مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر پارٹی ضلع کوئٹہ کے زےر اہتمام ہونےوالے آج کے مرکزی تقرےب مےں عوام سے شرکت کی اپےل کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن کی مناسبت سے ہر تقرےب مےں شرکت ضروری ہے۔