سرحدوں کو سیل کرنے سے شرپسند عناصر کی غیرقانونی نقل وحرکت رک جائیگی، شیخ رشید

0 72

وزیر داخلہ شیخ رشید کو دورہ بلوچستان کے موقع پر ایف سی کی جانب سے 928 کلو میٹر پر مشتمل پاک ایران بارڈر کا فضائی معائنہ کر ایا گیا
وزیر داخلہ نے تیز رفتار باڑ لگاتے ہوئے پاک ایران سرحدکو سیل کرنے میں ایف سی بلوچستان ساو¿تھ کی کوششوں کو سراہا
نوکنڈی (امروز ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو دورہ بلوچستان کے موقع پر ایف سی کی جانب سے 928 کلو میٹر پر مشتمل پاک ایران بارڈر کا فضائی معائنہ کر ایا گیا وزیر داخلہ نے تیز رفتار باڑ لگاتے ہوئے پاک ایران سرحدکو سیل کرنے میں ایف سی بلوچستان ساو¿تھ کی کوششوں کو سراہا انہیں مزید بتایا گیاکہ باڑ کا کام جاری ہے اور باقی علاقوں کو مقررہ وقت پر مکمل کرلیاجائےگا۔

سرحدوں کو سیل کرنے سے نہ صرف شرپسند عناصر کی غیرقانونی نقل وحرکت کو روکا جاسکے گا بلکہ یہ جنوبی بلوچستان کی سلامتی میں معاون بھی ثابت ہو گی ملک کے اس حصے کو ماضی کی نظراندازی اور محرومی پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم کے حالیہ دورے نے حکومت کی توجہ ملک کے اس حصے میں دلوئی ہے اور مقامی آبادیوں کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کا ارادہ کیا ہے۔ مزید وزیر داخلہ نے ضلع واشک میں پاسپورٹ آفس کے قیام کے ساتھ ساتھ دور دراز شہروں پروم ، ہوشاب ، چیدگی ، بالنگوراور تفتان کو نادرا کی سہولیات کی فراہمی کی بھی منظوری دی جس سے خطے میں ریاست کی رٹ قائم ہوگی وزیر داخلہ نے تفتان اور ردیگ میں بارڈر کراسنگ پوئنٹ کا بھی دورہ کیا۔

بارڈر بیلٹ ایریا کے مقامی لوگوں کے لئے بارڈر مارکیٹ کی تشکیل ، تجارت کے فروغ اور ایران کے ساتھ دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے لئے ایک قابل عمل آپشن ہے جس پر موجودہ حکومت عملی اقدامات اٹھارہی ہے۔ ایران کی طرف زائرین کی آمد و رفت کے بہتر انتظام اور راستے میں حفاظت و سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے تفتان کے لئے ماسٹر پلان بھی پیش کیا گیا۔وزیر داخلہ کو تربت میں ہوئے آنلاین اسکل ڈیویلپمنٹ پروگرام کے حوالے سے بھی بتایا گیا

جس کو انہوں نے خوب سراہا وزیرداخلہ نے مقامی آبادی میں زراعت ، ڈیٹ پروسیسنگ پلانٹ ،مویشیوں کے ڈیریفارم ، آن لان تعلیم اور ایف سی میں مقامی لوگوں کی بھرتی کو فروغ دینے میں ایف سی بلوچستان ساو¿تھ کے اقدامات کو بھی سراہا اور کہا کہ حکومت جنوبی بلوچستان کو بنیادی صحت اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لئے ٹھوس اقدامات بھی کرے گی۔وزیر داخلہ علاقے کا کامیاب دورہ کرنے کے بعدکوئٹہ روانہ ہوگئے اور یقین دہانی کرائی کہ وفاقی کابینہ کے ممبران کے دورے آئندہ بھی جاری رہیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.