بارکھان میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے کم عمر طالب جاں بحق

0 104

بارکھان(امروز ویب ڈیسک )بلوچستان کے ضلع بارکھان میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے کم عمر طالب جاںبحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیاہے

جبکہ لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیاہے ۔ڈپٹی کمشنر بارکھان عبداللہ کھوسہ کے مطابق گزشتہ روز بارکھان کے یونین کونسل تکھڑا میں زمین کے تنازع پر فائرنگ، کم عمر طالب علم مسعود احمد جاںبحق جبکہ ان کے والد لعل خان زخمی ہوگئے

،طالب علم کی نعش ڈی ایچ کیو بارکھان منتقل کردیاگیاجبکہ زخمی شخص طبی امداد کے بعد ڈی جی خان ریفر کردیا گیاڈپٹی کمشنر کے مطابق بارکھان کیو آر ایف لیویز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والا ملزم محمد خان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیاہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.