زبان و ادب کی اہمیت سے آگاہ اقوام آج دنیا پر راج کررہے ہیں، اے این پی

0 96

کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں کہاگیاہے کہ پوری دنیا میں اس امرپراتفاق پایاجاتاہے کہ تخلیق مادری زبان ہی کی مرہون منت ہے بد بختانہ ہمارے ہاں مادری زبانوں کی اہمیت سے مسلسل انکار کیاجارہا ہے مادری زبانوں کو تعلیمی اوردفتری زبانیں قراردیکراس کے ترویج وترقی کیلئے اقدامات اٹھانے ہونگے فکرباچاخان اورعوامی نیشنل پارٹی شہبازاخباراورپشتون مجلہ کے زریعے پشتو زبان کی ترویج وترقی میں پیش پیش ہے

اے این پی کے زیر اہتمام تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز/باچاخان مراکزمیں اس دن کی اہمیت وافادیت بارے تقاریب منعقدہوں گے کارکن اورذمہ داران بھرپورشرکت کویقینی بنائیں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفترباچاخان مرکزسے جاری کردہ صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ زبان و ادب کی اہمیت سے آگاہ اقوام آج دنیا پر راج کررہے ہیں ، پشتو کی ترقی اور ترویج کے لئے عوامی نیشنل پارٹی کے اکابرین ، رہنماں اور کارکنوں نے اپنا کردارہمیشہ فعال انداز سے نبھایا ہے اور اس حوالے سے بلندو بانگ دعو ں کی بجائے عملی اقدامات اٹھا کر قوم اور زبان دوستی کا ثبوت دیا ہے ، پشتو زبان ، ادب اور صحافت کے فروغ میں اے این پی کے اکابرین کا کردار ناقابل فراموش ہے پشتوزبان و ادب کی تاریخ ہزاروں برسوں پرمحیط ہے

تاریخی طور پر پشتونوں نے ہمیشہ اپنی زبان ، ادب ، تاریخ اور ثقافت کو اہمیت دی ہے اورا نفرادی سطح پر زبان کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے مگر حکومتوں کی سطح پر پشتو کی ترقی کے لئے تاریخ میں بہت کم اقدامات اٹھائے گئے ہیں پشتو زبان کی ترقی اور ترویج کے لئے فخرافغان باچاخان ، ان کے رفقاکاراورعوامی نیشنل پارٹی کے اکابرین نے سب سے زیادہ فعال کرداراداکیاشہباز اخباراور پشتون مجلہ اس روشن مثال ہے پارٹی کو جب بھی موقع ملا اس نے بلند وبانگ دعوں کی بجائے عملی اقدامات اٹھائے چاہے وہ خیبرپشتونخوا میں پشتو کونصاب کی زبان بنانے کا فیصلہ ہویا پھر پشتو ادب و ثقافت کی ترقی کے لئے ادبی اور ثقافتی تنظیموں کی سرپرستی کی صورت میں مگر پارٹی نے ہمیشہ اپنے فرائض احسن طریقے سے ادا کئے ہیں

بیان میں کہاگیاکہ آج دنیا اکیسویں صدی میں جی رہی ہے اور یہ صدی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صدی کہلاتی ہے جس میں گلوبلائزیشن اور دیگر وجوہات کی بناپر قوموں کی زبان و ادب اور ثقافت کو بہت زیادہ خطرات لاحق ہوگئے ہیں ایسے میں ہم سب کی یہ مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی زبان وادب کی ترقی اور اس کی بقاکے لئے اپنا فعال کردار ادا کریں بیان میں کہاگیا کہ21فروری مادری زبانوں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے آج کے دن کا تقاضہ ہے کہ ہم اپنی مادری زبانوں کو درپیش خطرات کا جائزہ لیں

اور ان سے نمٹنے کے لئے ایسا لائحہ عمل اختیار کریں جس کی مدد سے اپنی زبان کو ختم ہونے سے بچائیں بیان میں مطالبہ کیا گیاکہ پشتو سمیت تمام مادری زبانوں کو قومی زبانوں کا درجہ دے کر اسے تعلیمی اوردفتری زبان ڈکلیئرکیاجائے اور ان کےفروغ اوربقاکےلئے اقدامات اٹھائے جائیں بیان میں کہا گیا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام تمام ضلعوں باچاخان مراکز میں مادری زبانوں کے عالمی دن کے مناسبت سے تقاریب منعقد ہوں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.