صوبائی حکومت کے پاس اختیارات نہیں،عثمان کاکڑ
(امروز نیوز)
اسلام آباد : سینیٹرعثمان خان کاکڑ نے کہاکہ صوبائی حکومت کے پاس اختیارات نہیں بلکہ ایک منصوبے کے تحت کوایرا ن سے آ نے والے زائرین کو کچھ اس طرح سے ٹھہرا یا گیا کہ جس پر نہ صرف زائرین نا لاں نظر آئے بلکہ اس سے کرو نا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں اضا فہ دیکھنے کو ملا
صوبائی حکومت کے موجودہ اقدا ما ت سے لگ رہا ہے کہ ان کی ترجیحات اس موذی مرض سے پیشگی بچا ؤ کی بجا ئے عالمی اداروں سے فنڈز لینا ہے انہوں نے کہا کہ تفتان سے ہزاروں زائرین کو کوئٹہ منتقل کر کیصرف 2قرنطینہ سنٹرز میں رکھنا اس بیماری کے مزید پھیلاؤ کا باعث بنے گا اگر حکومت پہلے سے ہی منصوبہ بندی کرتی تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی،سندھ اور وفاقی حکومت نے بھی بلو چستان کی نااہل اور سلیکٹڈ صوبائی حکومت کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دئیے ہیں