ہمیں دیوار سے نا لگائیں ایسا ہوا تو نقصان دیوار سے لگانے والوں کا ہی ہوگا : فواد چوہدری
لاہور : سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے واضع کر دیا کہ ہمیں دیوار سے نا لگائیں ایسا ہوا تو نقصان دیوار سے لگانے والوں کا ہی ہوگا۔عثمان بزدار اب بھی وزیرِاعلٰی ہیں۔وزیراعظم سمیت وفاقی کابینہ کے تمام ارکان ضمانت پر ہیں ضمانت کینسل ہوگئی تو کابینہ کا اگلا اجلاس جیل میں ہوگا۔
سینیئر رہنما تحریک انضاف فواد چوہدری نے موجودہ حکومت پر تنقید کے نشتر چلا دیئے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نومبر تک الیکشن کسی کی خواہش تو ہو سکتی ہے مگر ملک نہیں چل پائیگا،انکی غلط فہمی ہے کہ یہ عمران خان کو نااہل کر سکتے ہیں۔فواد چودھری نے کہا کہ عثمان بزدار اب بھی آئینی طور پر وزیرِاعلٰی ہیں۔پنجاب میں آئینی بحران مزید چلے گا۔فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ملک پر امن ہے اسکا سہرا عمران خان کے سر جاتا ہے۔پہلے آدھے لوگ بھٹو کے ساتھ جبکہ آدھے خلاف تھے۔آج پوری سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے