دکی ،کوئلہ کان میں کرنٹ لگنے سے ایک کانکن جاں بحق
کوئٹہ(امروز نیوز)دکی کی مقامی کوئلہ کان میں کرنٹ لگنے سے ایک کانکن جاںبحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو دکی کی مقامی کوئلہ کان میں کام کے دوران اچانک بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک کانکن عبدالخالق جاں بحق ہوگیا۔ لیویز نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی۔