مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑا اضافہ
کوئٹہ( بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق چمن شہر میں ایک ہفتے کے دوران فی کلو چکن کی قیمت میں 200 سے 250 روپے کا اضافہ کیا گیا۔
چند روز قبل 550 سے 600 روپے کلو میں فروخت ہونے والا چکن اب 800 روپے میں فروخت ہونے لگا۔ شہریوں نے انتظامیہ سے قیمتیں کنٹرول کرنے کا مطالبہ کردیا۔