ہالی وڈ اسٹار Angelina Jolie سیلاب متاثرین سے ملنے جلد پاکستان آئیں گی
انجلینا جولی سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں سمیت سیلاب متاثرین سے بھی ملیں گی ۔
The International Rescue Committee کے مطابق انجیلینا جولی سیلاب متاثرین کی مدد کے لیےجلد پاکستان پہنچ رہی ہیں تاہم کسی تاریخ کا اعلان اب تک نہیں ہوا.
ہالی وڈ اسٹارانجیلینا جولی جوکہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کی سفیر ہیں ۔ پاکستان میں آنے والے سیلاب کے متاثرین کی مدد کے لئے وہ پاکستان آئیں گی ۔
اس سے قبل بھی انجلینا جولی 2005 میں پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں آنے والے زلزلے کے متاثرین کی مدد اور ان کی بحالی کے کاموں کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان آئیں تھیں ۔ 2010 میں بھی انجیلینا نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ 2010 میں بھی پاکستان میں آنے والے سیلاب نے لاکھوں افراد کو متاثر کیا تھا ۔ ہالی وڈ اسٹاریو این ایچ سی آر کی سفیر کی حیثیت سے سیلاب متاثرین کو دیکھنے اور ان کی مدد کے لیے پاکستان آئیں تھیں ۔
پاکستان کاربن کے اخراج کا ایک فی صد بھی نہیں، لیکن موسمیاتی تبدیلیوں اور کاربن کے اخراج سے پاکستان بہت بری طرح متاثر ہواہے ۔ جس کی وجہ سے ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں میں بے حد زیادہ اضافہ ہوا ۔ جبکہ چالیس سال سے زائد عرصے سے ملک میں لاکھوں کی تعداد میں افغان پناہ گزین مقیم ہیں ۔
پاکستان میں حالیہ سیلاب سے33 ملین افراد یعنی ملک کی آبادی کا ایک تہائی متاثر ہوا۔