دنیا میں حسنین جیسے لوگوں کی ضرورت ہے، مریم نفیس فاسٹ بولر کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں

0 231

کراچیپاکستان شوبزانڈسٹری  کی خوبرو اداکارہ مریم نفیس قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد حسنین کی نرم دلی کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکیں۔

گزشتہ دنوں شارجہ میں کھیلے جانے والےایشیا کپ کے دوران قومی فاسٹ بولر  محمد حسنین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھی جس میں وہ ایک بلی کو کھانا کھلاتے نظر آرہے تھے۔

جہاں سوشل میڈیا صارفین اور  کرکٹ شائقین نے محمد حسنین کی  جانوروں کیلئے  محبت اور نرم دلی کو سراہا وہیں اب اداکارہ مریم نفیس بھی فاسٹ بولر کی گرویدہ ہوگئیں۔

مریم نفیس نے اپنے آفیشل  انسٹاگرام  اکاؤنٹ پر حسنین کی  اس ویڈیو کی اسٹوری شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ ’حسنین جیسے اور لوگوں کی دنیا میں ضرورت ہے‘۔

ساتھ ہی اداکارہ نے حسنین کو اسٹوری میں ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ’جزاک اللہ بھائی‘۔

یاد رہے کہ مریم نفیس امان سیلاب زدگان کی امداد کیلئے کافی متحرک ہیں اور وہ کئی سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کر کے ان میں امدادی سامان بھی تقسیم کر چکی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.