بلوچستان میں حکومت تبدیلی کے بعد بھی اخباری صنعت بحران سے نہ نکل سکا

0 110

کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک)بلوچستان میں حکومت تبدیلی کے بعد بھی اخباری صنعت بحران سے نہ نکل سکا ، شدید مالی بحران کے کیوجہ سے اخبارات کی اشاعت بند ہونیکا خدشہ ، اخباری ملازمین کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری اور وزیراعلی کے احکامات کے باوجود اخبارات کی واجبات کی ادائیگی

کیلئے فنڈز جاری نہیں کئے گئے ۔گزشتہ 15 دنوں سے فائیل سیکرٹری خزانہ کے دفتر میں موجود محکمہ خزانہ کیجانب سے تاخیری حربے استعمال کئے جارہے ہیں ۔اخبارات کو گذشتہ 5 ماہ سے بلوں کی عدم ادائیگی کے باعث اس وقت انڈسٹری میں بحرانی صورتحال ہے

۔بروقت ادائیگی نہ ہونے کے باعث اخباری مالکان اور ملازمین احتجاج شروع کرنے پر مجبور ہیں ، اخباری مالکان اور ورکرز کا حکام سے فوری نوٹس لیکر بلا تاخیر ادائیگی ممکن بنائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.