دہشت گردوں کو بھارت کی سرپرستی حاصل ہے،سردار کھیتران
پاک فوج، ایف سی و دیگر تمام سیکورٹی فورسز کی ملک و قوم اور سرحدوں کی حفاظت کے لئے بے شمار اور بے مثال قربانیاں ہیں
کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک)صوبائی وزیر خوراک سردار عبدالرحمان کھیتران نے بلوچستان کے ضلع سبی میں سیکورٹی فورسز پر ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج، ایف سی و دیگر تمام سیکورٹی فورسز کی ملک و قوم اور سرحدوں کی حفاظت کے لئے بے شمار اور بے مثال قربانیاں ہیں ہمیں اپنی سیکورٹی فورسز پر فخر ہے دہشت گردوں کو بھارت کی سرپرستی حاصل ہے جس کا اعتراف بھارتی میڈیا خود کررہے ہیں ہم اپنے شہداءکی بے مثال قربانیوں رائیگاں نہیں ہونے دیں گے پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لئے متحد ہیںان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہا کہ بلوچستان میں امن وامان کے قیام کیلئے سیکورٹی فورسز نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں لیکن آج بلوچستان کی امن ملک دشمن عناصر کو راس نہیں آرہی اور وہ بلوچستان کے پر امن حالات کو خراب کرنے کے در پے ہیں حالیہ واقعات اس کی ایک کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے مذموم عزائم کیلئے بلوچستان اور پاکستان کے حالات خراب کرنے پر تلا ہوا ہے جس سے پاکستان کی ترقی عزم نہیں ہورہی لیکن ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ 22کروڑ عوام شانہ بشانہ ملک دشمنوں کا مقابلہ کررہی ہے دہشت گردی کے واقعات میں ملوث عناصر انسان کہلانے کے لائق نہیں ایسے لوگ وحشی و درندہ صفت اور امن و انسانیت کے دشمن ہیں انہوں نے کہا کہ پاک فوج، ایف سی و دیگر تمام سیکورٹی فورسز کی ملک و قوم اور سرحدوں کی حفاظت کے لئے بے شمار اور بے مثال قربانیاں ہیں ہمیں اپنی سیکورٹی فورسز پر فخر ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو بھارت کی سرپرستی حاصل ہے جس کا اعتراف بھارتی میڈیا خود کررہے ہیں ہم اپنے شہداءکی بے مثال قربانیوں رائیگاں نہیں ہونے دیں گے پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لئے متحد ہیں انہوں نے کہا شہداءکے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہا کرتے ہوئے دُعا کی کہ اللہ تعالی ٰ شہداءکو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و ہمت سے برداشت کر نے کی توفیق عطاءفرمائے۔