پالیسی بنانا پہلا قدم اور اس پرعملدرآمد بنیادی ضرورت ہے ،جام کمال

0 190

اگر کوئی خاص کام نہیں ہوتا تو اس کایہ مطلب نہیں کہ دیگر ساری چیزیں آگے نہیں بڑھ رہی ،لوگوں کی صلاحیت کے مطابق اقدامات اٹھائے جارہے ہیں
کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ پالیسی بنانا پہلا قدم اور اس پرعملدرآمد بنیادی ضرورت ہے پالیسیاں بنانے سے لوگوں کو انصاف کے حصول کیلئے قانونی حق ملے گا،اگر کوئی خاص کام نہیں ہوتا تو اس کایہ مطلب نہیں کہ دیگر ساری چیزیں آگے نہیں بڑھ رہے میں خود تمام تر منصوبوں کے میکنزم کاجائزہ لے رہاہوں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ تجاوزات کے خلاف کارروائیاں باقاعدگی کے ساتھ جاری ہے ،انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ اس وقت بہت سے کرش پلانٹس سیل کئے گئے ہیں اور ایسے اقدامات پہلی دفعہ اٹھائے جارہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ پالیسی ایک بنیادی اورپہلا قدم ہے اوراس کے بعد بل اور اس پرعملدرآمد بنیادی ضرورت ہے یہ پالیسیاں اور عملدرآمد لوگوںکو معاملے کو انصاف تک کیلئے قانونی حق دیتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ سی ایچ کیوں آئے گا بلکہ زیتون کی کاشت کاری جاری ہے اس سلسلے میں مسودہ بھی بنایاجائے گا۔میں خود تمام منصوبوں کی میکنزم کاجائزہ لے رہاہوں ،انہوں نے کہاکہ اگر کوئی خاص کام نہیں ہوتا تو اس کایہ مطلب نہیں کہ دیگر ساری چیزیں آگے نہیں بڑھ رہی ،لوگوں کی صلاحیت کے مطابق اقدامات اٹھائے جارہے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.