افغان مترجم کو 10 سال قبل گڑیا عطیہ کرنے والے شخص کی تلاش
کابل(امروز ویب ڈیسک)افغانستان سے تعلق رکھنے والے ایک سابق برطانوی مترجم، جنھیں کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد وہاں سے نکال لیا گیا تھا، اب اس شخص کو ڈھونڈنے کی کوشش کر رہے ہیں جس نے 10 سال قبل وہ گڑیا عطیہ کی تھی
جو انھیں بہت عزیز ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغان مترجم دسمبر سے برطانوی شہر ڈربی میںرہ رہے ہیں۔ وہ طالبان سے لڑنے والے برطانوی فوجیوں کے ساتھ بطور مترجم فرنٹ لائن پر تعینات تھے۔انھوں نے بتایا کہ یہ گڑیا 2011 میں ایک برطانوی چیریٹی کے ذریعے عطیات کے ڈبے میں آئی تھی۔انہیں امید ہے کہ وہ اسے بھیجنے والے شخص کو ڈھونڈ کر ان کا شکریہ ادا کر سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اب ان کی ڈھائی سال کی بیٹی اس گڑیا سے کھیلتی ہے۔ یہ گڑیا انھیں اپنے خاندان کے ساتھ ایک اہم تعلق کی یاد دلاتی ہے۔ میں نے اپنی ماں اور والد کو برسوں سے نہیں دیکھا۔یہ گڑیا برطانیہ سے ایک بڑے ڈبے میں تحفے کے طور پر آئی تھی۔ مجھے یہ اچھی لگی اور میں اسے گھر لے گیا اور اپنے گھر والوں کو دے دی۔میری والدہ نے اسے سنبھال کر رکھا۔ 2014میں میری شادی ہوئی اور خدا نے جب مجھے بیٹی کی نعمت سے نوازا تو ہم نے یہ گڑیا کھیلنے کے لیے اسے دے دی۔