ہالی ووڈ فلم”ونس اپون ٹائم ان ہالی ووڈ“ کا پہلا ٹریلر جاری

0 120

لاس اینجلس (امروز نیوز)ہالی ووڈ کی آنے والی مسٹری ڈرامہ فلم”ونس اپون ٹائم ان ہالی ووڈ“ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ہدایت کار کوانٹن ٹرانٹینو کی اس فلم کو سونی پکچرز کے بینر تلے رواں برس جولائی میں ریلیز کیا جائے گا۔فلم کی کہانی نہ صرف ایک خوبرو ماڈل کے پر اسرار قتل کے گرد گھومتی ہے بلکہ فلم میں ہولی وڈ میں اپنا کیریئر بنانے کے لیے جدوجہد کرنے والے اسٹارز کے ابتدائی ایام کو بھی دکھایا جائے گا۔یہ پہلا موقع ہے کہ لیونارڈو ڈی کیپریو اور براڈ پٹ ایک ساتھ فلم میں ایکشن دکھاتے نظر آئیں گے۔فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں متعدد ہولی وڈ اسٹارز مختصر کرداروں میں مختلف اداکاروں کے کردار کرتے دکھائی دیں گے۔ فلم کی کہانی 1960 کی دہائی کے ہولی وڈ کے گرد گھومتی ہے۔جاری کیے گئے مختصر دورانیے کے ٹریلر سے فلم کی کہانی کو سمجھنا مشکل ہے، تاہم اندازا ہوتا ہے کہ فلم شائقین کو مایوس نہیں کرے گی۔فلم کی کہانی امریکی شہر لاس اینجلس میں 4 دہائیاں قبل پراسرار طور پر قتل کی گئی اداکارہ شیرن ٹیٹ کے قتل اور 2 ایسے اداکاروں کے گرد گھومتی ہے جو ہولی وڈ میں جگہ بنانے کے خواہاں ہوتے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم میں حقیقی واقعے کو خیالی کرداروں کے ساتھ دکھایا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.