پی ایچ ای کے نااہلی اور لاپرواہی کی وجہ سے سٹی اور ملحقہ علاقہ کربلا کا منظر پیش کررہے ہیں۔نثار مشوانی

0 115

امروز نیوز :

مستونگ (نامہ نگار)نشنل پارٹی کے تحصیل صدر نثار مشوانی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ پی ایچ ای کے نااہلی اور لاپرواہی کی وجہ سے سٹی اور ملحقہ علاقہ کربلا کا منظر پیش کررہے ہیں علاقہ میکنوں پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں علاقہ میکنوں دور دور سےتالابوں اور جوڑوں سے پانی لانے پر مجبور ہیں محکمہ پی ایچ ای کی غفلت نے عوام کے زندگی کو اجیرن بنایا هے کیسکو ہر پندر روز میں آب نوشی ٹیوب ویلز کے لائنوں کو منقطع کرنا سمجھ سے بالاتر هے گرمی آتی ہی محکمہ پی ایچ ای اور کیسکو انتقامی کاروئی پر اتر آئے ہیں جو ناقابل مذمت عمل هے پورے پاکستان میں کرونا وائرس جیسے موذی وباء کے پیش نظر ملک بھر میں ایمرجننسی نافذ هے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد هےلیکن بد قسمتی سے یہاں کے غیور عوام پانی کی حصول کے لیے کئی گھنٹوں لائنوں میں کھڑے ہوکر اپنے باری کے انتظار کرتے رہتے ہیں جس سے حکومت اور محکمہ صحت کے حفاظتی تدابیر اخباروں تک محدود ہوچکے ہیں عوام کے کوئی پرسان حل نہیں هے عوام پریشانی میں نڈھال هے محکمہ پی ایچ ای اور کیسکو عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ان کے بنیادی سہولتوں سے انہے محروم کیا جارہے ہیں محکمہ پی ایچ ای اپنے ظالمانہ پالیسوں کو ترک کیاجائے بصورت دیگر نیشنل پارٹی عوام کے ساتھ ملکر سخت سے سخت احتجاج کرینگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.