کرینہ کپور کے اس جوڑے کی قیمت کیا ہے؟

0 23

اداکارہ کرینہ کپور نے 20 اپریل کو والدہ ببیتا کپور کی سالگرہ کی تقریب میں سرخ رنگ کے مغربی طرز کے لباس میں شرکت کی جس کی قیمت کے بھارتی میڈیا پر خوب چرچے ہیں۔

ببیتا کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر نیتو کپور ، کرشمہ کپور اور کرینہ سمیت معروف شخصیات نے شرکت کی۔

41 سالہ کرینہ نے والدہ کی سالگرہ کی تقریب کے لیے سرخ لباس کا انتخاب کیا،اداکارہ کی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ وہ اپنے والد کے گھر کے باہر تصاویر کے لیے پوز دے رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس جوڑے کی قیمت تقریباً 37 ہزار 727 بھارتی روپے، 495 امریکی ڈالر ہے،  یعنی یہ لباس پاکستانی روپے کے حساب سے  92 ہزار سے زائد کا ہے۔

کرینہ کا یہ جوڑا ڈیزائنر جیسن وو کی ویب سائٹ پر موجود ہے اور ایسے لباس کو ‘شارٹ پلیٹیڈ ڈریس’ کہا جاتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.