ہمارے سیاست کا محور عوام کی فلاح و بہبود اور صوبے سے کرپشن کا خاتمہ ہے ، میر محمد عارف محمد حسنی
کوئٹہ(امروز نیوز) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر محمد عارف محمد حسنی نے کہا ہے کہ ہمارے سیاست کا محور عوام کی فلاح و بہبود اور صوبے سے کرپشن کا خاتمہ ہے لہٰذا اس ضمن میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے ماتحت سرکاری عمارتوں کی تعمیر مستقبل کی ضروریات اور دور جدید کے تقاضوں کے مطابق ڈیزائن کی جائیں جو موسمی اثرات برداشت کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر تمام ضروریات پر پورا اتار سکیں انہوں نے کہا کہ تعمیرات میںاعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جائے کیونکہ ناقص کام اورمٹیریل کے استعمال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سیکرٹری مواصلات و تعمیرات محمد ہاشم غلزئی و دیگر سے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی بہتر کارکردگی اور مختلف محکمانہ امور کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ماضی میں محکمے کی خراب کارکردگی میں جہاں کرپٹ عناصر کا ہاتھ تھا وہیں انتظامی امور میں غفلت اور لاپرواہی نے محکمے کی ساکھ کو بری طرح متاثر کیا، اس موقع پر اجلاس میں محکمے کی بہتر ساکھ اور کارکردگی کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ کے دیانتدار اور اچھی شہرت کے حامل آفیسران کو اہم ذمہ داریاں دی جائیں گے جبکہ ان تمام آفیسران کا ٹرانسفر کیا جائے گا جنہوں نے علاقوں میں اپنی مدت ملازمت پوری کی ہو،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے ان تمام ریسٹ ہاو¿سز کو بھی واگزار کروایا جائے گا جن پر لوگوں نے قبضہ کیا ہے۔