چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ٹانک میں سیلاب متاثرین میں امدادی چیک اور سامان تقسیم کردیا گیا

0 173

اسلام آباد وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی  نے ضلع ٹانک میں سیلاب متاثرین میں امدادی چیک اور سامان تقسیم کیا، سیلاب و مون سون بارشوں کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالے 54 افراد کے لواحقین کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے دس دس لاکھ روپے کے چیک دیئے گئے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق پانچ امدادی چیک جو کہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان، جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے تھے وہ ٹانک میں ان کے لواحقین کے حوالے کئے گئے جبکہ 49 امدادی چیک سیلاب زدگان کے متاثرین میں تقسیم کرنے کیلئے ڈی جی پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کے حوالے کئے گئے۔

ترجمان نے کہا کہ این ڈی ایم اے کی جانب سے ریلیف سامان میں 500 راشن بیگز، 200 ٹینٹ، 200کچن سیٹ، 200 مچھر دانیاں، 500 حفظان صحت کٹس، 200 کمبل اور 200 ترپالیں شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.