جج کو کھلے عام دھمکیوں پر عدالتی ایکشن لازمی ہے، سعد رفیق

0 177

اسلام آباد وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ جج کو کھلے عام دھمکیوں پر عدالتی ایکشن لازمی ہے۔

اپنے بیان میں سعد رفیق نے کہاکہ عمران خان خود کو ہراحتساب اور قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں، جج کو کھلے عام دھمکیوں پر عدالتی ایکشن لازمی ہے۔انہوں نے کہا کہ بدزبان ،بے لگام،فارن فنڈڈ،عمران نیازی کی خاتون سیشن جج کو مجمع عام میں دھمکیاں انارکی اور تشدد کی ترغیب ہیں-انہوں نے کہا کہ یہ ملک کے ہر ادارے کو تابع فرمان بنانا چاہتے ہیں-

Leave A Reply

Your email address will not be published.