پی ٹی ائی کا ممکنہ لانگمارچ وزیر داخلہ نے صوبائی حکومتوں کو وارننگ دے دی
عمران خان پوری قوم کو بدتمیزی سکھا رہا ہے۔وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد پی ٹی آئی کا ممکنہ لانگ مارچ، وزیر داخلہ نے صوبائی حکومتوں کو وارننگ دے دی ۔وزیر داخلہ رانا ثناء نے لانگ مارچ کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے دارلخلافہ پر چڑھائی کے لیے جو صوبے لانگ مارچ کو سپورٹ کریں گے اس کے خلاف کاروائی کا اختیار آئین وفاقی حکومت کو دیتا ہے، یہ معاملہ وفاقی کابینہ اور وزیر کے ساتھ ڈسکس کرکے اختیار کو استعمال کیا جائے۔
راناثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان پوری قوم کو بدتمیزی سکھا رہا ہے،نوجوان نسل کو گمراہ کر رہا ہے،ایسا شخص کسی کا لاڈلا نہیں ہو سکتا،لانگ مارچ سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ جو صوبے اس قسم کے مارچ کی سپورٹ کریں گے جس میں اسلام آباد پر چڑھائی کرنے کی کوشش کی جائے گی، تو ان صوبوں کے خلاف وفاقی حکومت اختیار استعمال کرے گی۔