راکل پریت سنگھ نے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

0 103

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ راکل پریت سنگھ نے اپنے قریبی دوست جیکی بھگنانی سے شادی کے بارے میں اٹھنے والی افواہوں کو مسترد کر دیا۔

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق راکل پریت سنگھ اور ان کے بوائے فرینڈ جیکی بھگنانی ایک ساتھ ممبئی میں دیوالی کی پارٹی میں دیکھے گئےجہاں فوٹوگرافرز کی جانب سے ان سے شادی کے بارے میں سوال کیا گیا کہ ’سب کو پتا چل گیا‘۔

اس کے جواب میں راکل پریت سنگھ نے کہا کہ ’کیا؟ سب بکواس ہے‘۔ تاہم دیوالی کی پارٹی  سے قبل تصاویر  بنواتے وقت راکل پریت سنگھ اور جیکی بھگنانی کافی خوش گوار موڈ میں دکھائی دیے  تھے اور اس سوال کے جواب کے بعد بھی دونوں مسکراتے ہوئے نظر آئے تھے۔

بھارتی میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی ہیں  کہ راکل پریت سنگھ اور جیکی بھگنانی 2023 میں شادی کرنے والے ہیں تاہم راکل پریت سنگھ کے اس جواب کے بعد یہ بات سچ ہوتی دکھائی نہیں دے رہی۔

یاد رہے کہ جیکی بھگنانی اور راکل پریت سنگھ نے رواں سال کے آغاز میں ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تعلقات  کی تصدیق کی تھی جس کے یہ دونوں اکثر ایک ساتھ دکھائی دیتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.