اداروں کے خلاف اُکسانے کا الزام؛ اعظم سواتی کی ضمانت منظور

0 81

اسلام آباد کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم خان سواتی کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔

اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد راجہ آصف محمود نے گزشتہ روزاعظم سواتی کی درخواست ضمانت ہر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

فاضل عدالت نے 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کےعوض خان سواتی ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے سینیٹر اعظم سواتی کو پاسپورٹ جمع کرانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

اعظم خان سواتی کو 12 اور 13 اکتوبر کی درمیانی رات اسلام آباد مین ان کے گھر سے حراست میں لیا گیا تھا۔

عمران خان نے الزام لگایا تھا کہ دوران حراست اعظم سواتی کو خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.