ہم کسی جنگ میں شریک نہیں ہونگے وزیراعظم

0 124

کوئٹہ (امروز نیوز)
وزیراعظم عمران خان نے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم سے خطاب میں کہا کہ ملک میں امن واستحکام تک ہم ترقی نہیں کرسکتے،اب ہم کسی کی جنگ میں شریک نہیں ہوں گے،صرف امن کے خواہاں ممالک کا ساتھ دیں گے۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتے تھے تاہم جب میں بڑا ہوا توبرطانیہ جانے تک مجھے نہیں پتا تھا کہ ایک فلاحی ریاست کیسی ہوتی ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میں نے سوچ لیا تھا کہ جب بھی مجھے موقع ملا میں پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بناؤں گا اور اب یہی میرا وژن ہے کہ ایسی حکومت ہو جو کمزور طبقے کی فکر کرے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم بننے کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ آئندہ 4 سالوں میں ملک میں 4 بلین درخت لگائے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.