چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے سوشل میڈیا پر فیک اکاونٹس بارے رپورٹ طلب کرلی

0 60

آزادی اظہار کا استعمال ذمہ داری کیساتھ کرنا چاہیے،ٹوئیٹر اور فیسبک پر زیادہ تر گالیاں اور غیر اخلاقی مواد ملے گا، بیرسٹر سیف
اسلام آباد (امروز ویب ڈیسک)چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے سوشل میڈیا پر فیک اکاو¿نٹس بارے رپورٹ طلب کرلی۔ پیر کو اجلاس کے دور ان چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے سوشل میڈیا پر فیک اکاو¿نٹس بارے رپورٹ طلب کرلی اور کہاکہ اگلے اجلاس میں بتایا جائے کہ فیک اکاو¿نٹس کے حوالے سے کیا کام ہورہاہے۔سینٹر بیرسٹر سیف نے کہاکہ آزادی اظہار کا استعمال ذمہ داری کیساتھ کرنا چاہیے،ٹوئیٹر اور فیسبک پر زیادہ تر گالیاں اور غیر اخلاقی مواد ملے گا۔ انہوںنے کہاکہ فیک اکاﺅنٹس بنے ہوئے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں،ایسا میکنزم بنانا چاہئے کہ یہ سلسلہ رک سکے۔انہوںنے کہاکہ آزادی رائے کی آڑ میں نبی پاک کی شان میں گستاخی کی جاتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ صرف نبی پاک کی گستاخی کی جاتی ہے باقی کسی روحانی پیشوا بارے ایسی چیزیں نہیں ہوتی چیئر مین سینٹ نے کہاکہ فیک اکاونٹس کے حوالے سے پی ٹی اے اور ایف آئی اے کو کمیٹی میں بلایا جائے۔ بعد ازاں سینیٹ اجلاس پیر کی سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.