بلوچستان کے تعلیمی ترقی کے لئے معیار اور میرٹ کا ہونا بہت ضروری ہے یار محمد رند
(امروز نیوز)
کوئٹہ سکریٹری سیکنڈری تعلیم غلام علی بلوچ کے ہمراہ بلوچستان کے وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے آج کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کی۔ وزیر تعلیم نے صحافیوں کو ان کے وژن اور بلوچستان کے تعلیمی نظام میں اصلاحات لانے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بلوچستان کے تعلیمی نظام میں معیار اور میرٹ لانا چاہتے ہے ۔ کیونکہ بلوچستان کے تعلیمی ترقی کے لئے معیار اور میرٹ کا ہونا بہت ضروری ہے۔وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے مزید بتایا کہ جب تک ہم میرٹ پر مبنی فیصلے نہیں کریں گے تب تک بلوچستان کا تعلیمی نظام بہتر نہیں ہوگا۔ اس لئے میری اولین ترجیح یہ ہے کہ میں بلوچستان کے تعلیمی نظام میں میرٹ کو یقینی بناؤ۔ اور اس کار خیر میں مجھے سوسائٹی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والوں ،جن میں سول سوسائٹی، صحافی حضرات اور تعلیم کے شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کی مدد اور تعاون درکار ہو گی ۔ آخر میں تمام صحافی حضرات نے وزیر تعلیم سردار یار محمد رند کے وژن کو سراہا اور یقین دلایا کہ بلوچستان میں تعلیم کی ترقی اور بہتری کے لئے ہمارا تعاون آپ کے ساتھ ہوگا