بلوچستان کے سرحدی علاقے میں ایرانی فورسز کی فائرنگ سے 10 افراد جاں بحق
کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں ایرانی فورسز کی فائرنگ سے 10 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیںایرانی فورسز پاسداران انقلاب کی فائرنگ سے دس افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
فائرنگ کا واقعہ مشرقی و مغربی بلوچستان کے سرحدی علاقے حق آباد کے مقام پر پیش آیا ہے جس میں اب تک اطلاعات کے مطابق دس افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہوئے ہیں زخمی و جاں بحق ہونے والوں میں اکثریت کا تعلق تیل کے کاروبار سے منسلک افراد سے ہے
جانبحق افراد میں سے ایک کی شناخت صاحب انس ولد رسول بخش کے نام سے ہوئی ہے۔ بتایا جارہا ہے گذشتہ روز سے ایرانی فورسز کا تیل کے کاروبار کرنے والے گاڑیوں پہ اندھا دھند فائرنگ کیا گیا فائرنگ واقعہ کے بعد بارڈر کو مکمل طور پر بند کردیاگیا۔