معروف موسیقار نثار بزمی کو دنیا سے رخصت ہوئے 12 برس بیت گئے

0 117

کراچی(امروز نیوز) معروف موسیقار نثار بزمی کو دنیا سے رخصت ہوئے 12 برس بیت گئے لیکن ان کی تخلیق کی گئیں لازوال دھنیں آج بھی سننے والوں کے کانوں میں رس گھولتی ہیں۔نثار بزمی 1924 میں بمبئی کے نزدیک خاندیش کے قصبے میں ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ نثار بزمی شروع سے ہی مشہور بھارتی موسیقار امان علی خان سے متاثر تھے تاہم انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز ریڈیو ڈرامے نادر شاہ درانی کی موسیقی ترتیب دینے سے کیا جب کہ بطور موسیقار ان کی پہلی فلم جمنا پار تھی جو 1946 میں ریلیز ہوئی، جس کے بعد ان کی موسیقی ہر فلمساز کی ضرورت بن گئی۔ انھوں نے تقریبا 40 بھارتی فلموں میں موسیقی کی ترتیب کی۔ ممبئی میں ان کا ستارہ اس قدر عروج پر تھا کہ لکشمی کانت پیارے لال جیسے موسیقار ان کی معاونت میں کام کر چکے تھے لیکن پاکستان فلم انڈسٹری کے معمار فضل احمد فضلی کے بلاوے پر انہوں نے بھارت چھوڑ کر پاکستان میں سکونت اختیار کرلی۔پاکستان میں قدم جمانا بھی کوئی آسان کام نہ تھا کیونکہ یہاں کے فلمی فلک پر بھی اس وقت موسیقی کے کئی آفتاب اور مہتاب روشن تھے تو اس وقت پاکستان کی فلمی موسیقی میں خورشید انور اور رشید عطرے جیسے موسیقار چھائے ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ بابا چشتی، فیروز نظامی، روبن گھوش، سہیل رانا اور حسن لطیف بھی اپنے فن کا جوہر دکھا رہے تھے۔ ان کی بطور موسیقار پاکستان میں پہلی فلم ایسا بھی ہوتا ہے تھی جس میں ان کے گیتمحبت میں تیرے سرکی قسم ایسا بھی ہوتا ہے پر احمد رشدی اور میڈم نور جہاں نے اپنی مدھر آوازوں کے جادو جگائے۔ جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑکرنہیں دیکھا۔ صاعقہ،انجمن، میری زندگی ہے نغمہ، خاک اور خون اور ہم ایک ہیں جیسی فلموں کی موسیقی تخلیق کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.