زندگی میں جیت ہمیشہ خلوص کی ہوتی ہے : حرا مانی

0 24

کراچی : اداکارہ حرا مانی نے کہا ہے کہ زندگی میں جیت ہمیشہ خلوص کی ہوتی ہے۔

حرامانی نے انسٹا گرام پر ننھے بچے کے ساتھ اپنی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔ انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “زندگی اسی کا نام ہے ، ہم نقلی چیزوں کے پیچھے اپنے آپ کو ہلکان کر رہے ہیں جبکہ سب ختم ہو جاتا ہے لیکن صرف آپ کا خلوص جیت جاتا ہے”۔ انہوں نے مزید لکھا کہ “آج ان بچوں کے چہروں پر خوشی میرے لئے ایوارڈز اور کسی قسم کی حوصلہ افزائی سے بھی بڑی ہے”۔

آخر میں انہوں نے لکھا کہ “دل سے کہہ رہی ہوں اور دل سے آئی ہوں اور دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں ان تمام لوگوں کا جو کہ انڈس ہسپتال کے ساتھ ہیں اور ان بچوں کے ساتھ کام کرتے ہیں”۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.