ماہرہ خان نے صنم سعید کے ساتھ کام کرنے کا عندیہ دے دیا

0 121

اسلام آباد ( امروز نیوز )پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے صنم سعید کے ساتھ ڈرامہ کرنے کا عندیہ دے دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ماہرہ خان سے ایک ٹویٹر صارف نے سوال کیا کہ آپاور صنم سعید ایک ساتھ کب کام کریں گی جس پر ماہرہ نے کہا کہ دراصل میرا پہلا ڈرامہ میرا نصیبصنم سعید کے ساتھ ہی ہونا تھا لیکن چند وجوہات کی بنا پر میں اس ڈرامے کا حصہ نہیں بن سکی اور پھر میںنے ڈرامہ سیریل نیت سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا جو بھی2011میں آن ائیر ہوا۔انہوں نے کہا کہ ایک دن ہم ساتھ کام کریں گی انشا اللہ ۔ ماہرہ ان دنوں بلال اشرف کے ساتھ فلم سپر سٹار کی عکس بندی میں مصروف ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.